Wednesday, 15 December 2021

توڑ کر ہر قسم آپ کے شہر میں

 توڑ کر ہر قسم، آپ کے شہر میں

آ گئے آج ہم، آپ کے شہر میں

ہو کے وہ رہ گیا، آپ کے شہر کا

جس نے رکھا قدم، آپ کے شہر میں

اک نہ اک دن ملاقات ہو جائے گی

آتے رہتے ہیں ہم، آپ کے شہر میں

آپ اتنی محبت کریں گے اگر

مر ہی جائیں گے ہم، آپ کے شہر میں


انجم رہبر

No comments:

Post a Comment