عارفانہ کلام نعتیہ کلام
محشر میں دی فرشتوں نے داور کو یہ خبر
ہندو ہے ایک احمدِؐ مرسلﷺ کا مدح گر
ہے بت پرست اگرچہ وہ لیکن ہے نعت گو
احمدﷺ کی نعت لکھتا ہے دنیا میں بیشتر
ہے نام دلو رام، تخلص ہے کوثری
لے جائیں اس کو خُلد میں یا جانبِ سقر
سنتے ہی یہ ملائکہ سے اک انوکھی بات
فرمایا ذوالجلال نے؛ جنت ہے اس کا گھر
اللہ اکبر! احمدِ مرسلﷺ کا یہ لحاظ
کی حق نے لطف کی سگِ دنیا پہ بھی نظر
کوثر علی کوثری (دلو رام کوثری)
No comments:
Post a Comment