Wednesday, 14 September 2022

مری حیات کا مرکز ہے وہ محمد ہیں

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


مِری حیات کا مرکز ہے وہ محمدﷺ ہیں

جو معجزات کا مرکز ہے وہ محمدﷺ ہیں

تمام نبیوں کو صدقہ ملا محمدﷺ کا

جو سب صفات کا مرکز ہے وہ محمدؐ ہیں

اگر نہ ہوتے محمدؐ تو کچھ نہیں ہوتا

جو کائنات کا مرکز ہے وہ محمدﷺ ہیں

وہ لاشریک ہے، اس کا شریک کوئی نہیں

جو اس کی ذات کا مرکز ہے وہ محمدﷺ ہیں

اتر کے عرش سے آتے ہیں حرف کاغذ پر

جو میری نعت کا مرکز ہے وہ محمدﷺ ہیں


فاخرہ بتول

No comments:

Post a Comment