فلمی گیت
کیا ملا ظالم تجھے کیوں دل کے ٹکڑے کر دئیے
رنگ محفل دیکھ کر محفل کے ٹکڑے کر دئیے
کیا ملا ظالم تجھے کیوں دل کے ٹکڑے کر دئیے
رنگ بدلا دیکھتے ہی دیکھتے دلدار نے
جتنا دیکھا اتنا سوچا کچھ نہ سمجھا یار نے
حال کے خنجر سے منصف دل کے ٹکڑے کر دئیے
کیا ملا ظالم تجھے کیوں دل کے ٹکڑے کر دئیے
رنگ محفل دیکھ کر محفل کے ٹکڑے کر دئیے
آج کی پرچھائیاں کل کی حقیقت تو نہیں
پیار ہی مانگا تھا تجھ سے تیری دولت تو نہیں
کیا سمجھ کر پاس آئے تھے ان کے تکڑے کر دئیے
کیا ملا ظالم تجھے کیوں دل کے ٹکڑے کر دئیے
رنگ محفل دیکھ کر محفل کے ٹکڑے کر دئیے
شباب کیرانوی
فلم؛ میں بھی انسان ہوں
No comments:
Post a Comment