عارفانہ کلام نعتیہ کلام
آپﷺ سے موجِ مصائب کو کنارا مل گیا
آپﷺ آئے بے سہاروں کو سہارا مل گیا
آپِ ہیں مشکل کشا اور آپ ہیں دل کے طبیب
آپﷺ ہی نے دی شفا جو غم کا مارا مل گیا
تھی جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتی زندگی
آپﷺ ہی کے علم سے ہم کو اجارا مل گیا
آپؐ سے پہچان رب کی ہم نے پائی ہے یہاں
آپﷺ سے تحفہ ہمیں قرآن پیارا مل گیا
آدمی سے آپﷺ نے انساں بنایا ہے ہمیں
آپِﷺ سے سوچوں کو اچھائی کا دھارا مل گیا
جی مدینے کی ہواؤں میں ہے فردوسِ بریں
اس زمیں پر ہم کو جنت کا نظارا مل گیا
آپﷺ نے ہم کو دکھایا جنتوں کا راستہ
ہم کو یوں کھویا ہوا رستہ ہمارا مل گیا
دو جہانوں کا سکھایا علم ہم کو آپؐ نے
جہل کے دریا کو رحمت کا کنارا مل گیا
ماورا عنایت
No comments:
Post a Comment