Friday, 16 September 2022

اے ختم رسل مکی مدنی کونین میں تم سا کوئی نہیں

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اے ختمِ رُسل مکی مدنیﷺ کونین میں تم سا کوئی نہیں

اے نورِ مجسم تیرے سوا محبوبﷺ خدا کا کوئی نہیں

اوصاف تو سب نے پائے ہیں پر حسن سراپا کوئی نہیں

آدم سے جناب عیسیٰ تک سرکارﷺ کے جیسا کوئی نہیں

یہ شان تمہاری ہے آقاﷺ، تم عرش بریں پر پہنچے ہو

ذیشان نبیؑ ہیں سب لیکن معراج کا دولہاﷺ کوئی نہیں

دل کس کو دکھائیں چیر کے ہم عصیاں کا مداوا کون کرے

اے رحمت عالمﷺ تیرے سوا دکھیوں کا مسیحا کوئی نہیں

خیرات محمدﷺ سے پا کر اس ناز سے کہتے ہیں منگتتے

دکھیوں پہ کرم کرنے والا سرکارﷺ سےاچھا کوئی نہیں

مالک ہیں وہؐ دونوں عالم کے ہر ذرہ منور ہے انﷺ سے

تنویرِ مجسم سیدِ کلﷺ آقاﷺ کے علاوہ کوئی نہیں

ہو جائے اگر اک چشم کرم محشر میں فنا کی لاج رہے

اے شافعِ محشرؐ تیرے سوا بخشش کا وسیلہ کوئی نہیں


فنا بلند شہری

No comments:

Post a Comment