Tuesday, 13 December 2022

میٹھی بانی بول کبیرا کانوں میں رس گھول

 میٹھی بانی بول کبیرا

کانوں میں رس گھول کبیرا

چُھپے ہوئے ہیں اصلی چہرے

چڑھے ہیں سب پر خول کبیرا

آج کی باتیں آج کے وعدے

ڈھول کے اندر پول کبیرا

بند ہر اک دھنوان کی مُٹھی

خالی ہر کشکول کبیرا

دُشمن کے شبد انگارے بھی

اپنے گُلوں میں تول کبیرا


اظہار وارثی

No comments:

Post a Comment