Tuesday, 4 April 2023

کر کے اپنا خسارہ بیٹھا ہوں

 کر کے اپنا خسارہ بیٹھا ہوں

تیری راہ میں دوبارہ بیٹھا ہوں

تُو نے مجھ کو بُھلا دیا کب کا

بن کے اب بھی تمہارا بیٹھا ہوں

تیری شادی بھی ہو گئی کب کی

میں ابھی تک کنوارا بیٹھا ہوں

تیرے غم میں اداس ہو کر میں

سب سے کر کے کنارہ بیٹھا ہوں

کام کوئی بھی مجھ سے ہوتا نہیں

ہو کے اتنا نکارا بیٹھا ہوں


زاہد ممتاز

No comments:

Post a Comment