ارے ساری کہانی مسئلہ ہے
یہاں راجہ کا رانی مسئلہ ہے
بڑھاپا حل ہے سارے مسئلوں کا
کمینی یہ جوانی مسئلہ ہے
زمیں والو تمہارا دخل کیسا
محبت آسمانی مسئلہ ہے
اداسی ہاتھ جوڑے کہہ رہی تھی
ابھی تک جون جانی مسئلہ ہے
نہیں ہے مسئلہ لوگو محبت
یہ روٹی اور پانی مسئلہ ہے
خدا کو مانتے تو سب ہیں لیکن
خدا کی حکمرانی مسئلہ ہے
ناہید اختر بلوچ
No comments:
Post a Comment