Saturday, 15 May 2021

کبھی کبھی وقت نکال کر گھر میں

 کبھی کبھی

وقت نکال کر

گھر میں

اِدھر اُدھر بکھرے

کاغذوں میں

بچوں کی شاعری بھی

پڑھ لینی چاہئے

بڑے خیال کی تلاش میں

ضروری نہیں کہ

دور دراز کے واقعات پر

نظر رکھی جائے

یہ آپ کے بہت قریب بھی

رونما ہو سکتے ہیں


قیوم ناصر

No comments:

Post a Comment