عارفانہ کلام نعتیہ کلام
روضۂ اقدسؐ پہ جب حاضری ہو گئی
میرے ایمان کی تازگی ہو گئی
ظلمتیں چَھٹ گئیں، تِیرگی بھی گئی
آپؐ کے آنے سے روشنی ہو گئی
آقاﷺ نے جب مدینے بُلایا مجھے
زندگی سے مِری آگہِی ہو گئی
رب کے محبوبؐ کا ذکر کرتی رہی
زِندگی میری یوں بندگی ہو گئی
جب سے نعتِ نبیؐ کہنے سننے لگی
نِکھری نِکھری مِری شاعرِی ہو گئی
جا نہ پاؤں مدینے میں چاہوں اگر
کیسی میری بھی یہ بے بسی ہو گئی
اب زیارت عطا کر دیں مسعودہ کو
اس کی حسرت یہ اب دائمی ہو گئی
مسعودہ ریاض
No comments:
Post a Comment