Saturday, 6 August 2022

ایک آسمان شہادت حسین ہے کہ نہیں

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بحضور امام حسینؑ


ایک آسمانِ شہادت حسینؑ ہے کہ نہیں

بتاؤ دین کی عظمت حسین ہے کہ نہیں

مٹانے والوں سے پوچھو جو مٹ گئے خود ہی

جہاں میں اب بھی سلامت حسین ہے کہ نہیں

جب ان کے سائے میں اسلام ہے تو شک کیوں ہے

نبیﷺ کا سایۂ رحمت حسین ہے کہ نہیں

یہ مرتضیٰ کے درِ علم کے ولی ہیں تو پھر

امامِ علم و ذہانت حسین ہے کہ نہیں

تمام رنگ علی اور نبی کے ہیں منظر

سراپا حق و صداقت حسین ہے کہ نہیں


منظر بھوپالی

No comments:

Post a Comment