منقبت
شہِ جود و سخاوت غوث اعظم
شہنشاہِ ولایت غوث اعظم
کرو چشمِ عنایت غوث اعظم
بڑھے نورِ بصیرت غوث اعظم
بڑی نازک ہے حالت غوث اعظم
کرو میری اعانت غوث اعظم
خدا کے فضل سے میں قادری ہوں
ملی اچھی ہے نسبت غوث اعظم
مریدی لاتخف تیرا ہے فرماں
ہے دل کو اس سے راحت غوث اعظم
کبھی بغداد سے جاؤں مدینے
مرے دل کی ہےحسرت، غوث اعظم
خدارا زار کی ہو جائے پوری
تمنائے زیارت غوث اعظم
عدنان حسن زار
No comments:
Post a Comment