Sunday, 13 October 2024

دائمی کامل شریعت ہے شہہ ابرار کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دائمی کامل شریعت ہے شہہِ ابرار کی

آخری یعنی نبوت ہے شہہِ ابرار کی

ان کے احسانات کی انسانیت مقروض ہے

نعمتِ کبریٰ ولادت ہے شہہِ ابرار کی

سیرتِ سرکارﷺ ہے تفسیرِ قرآں مستند

اور قرآں پاک، سیرت ہے شہہِ ابرار کی

بن گئیں ظلم و تشدد کا نشانہ ہر جگہ

بیٹیوں کو پھر ضرورت ہے شہہِ ابرار کی

کفر کے اور شرک کے سارے اندھیرے مٹ گئے

نور کا اتمام بعثت ہے شہہ ابرار کی

 

انس نبیل

No comments:

Post a Comment