Friday, 11 October 2024

چین مدنی قرار مدنی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چین مدنی قرار مدنیﷺ ہے

باغِ جاں کی بہار مدنی ہے

کیا عجب سلطنت ہے دل میرا

کیا عجب شہریار مدنی ہے

تابِ انکار منکروں کو نہیں

اس قدر آشکار مدنیﷺ ہے

شاہزادہ ہے شاہِ سمناں کا

بے بدل تاجدار مدنی ہے

سیدِ با صفا کی نسبت سے

اشرفی یادگار مدنی ہے

گل سے نازک کہیں مزاج اس کا

اور کہیں ذوالفقار مدنی ہے

عقلِ ناقص سمجھ نہیں سکتی

علم کا شہ سوار مدنی ہے

قادری بھی ہے اور چشتی بھی

عشق کا راز دار مدنی ہے

غم نہیں ہے کوئی مجھے فاضل

جب مِرا غمگسار مدنی ہے


فاضل میسوری

No comments:

Post a Comment