گیت
تجھ کو قسم ہے میری، نہ آنا ہاتھ خالی
آنکھوں میں بسنے والے، میرے چمن کے مالی
میرے چمن کے مالی ۔۔۔
کہتا ہے پیار میرا، تازہ گلاب لانا میرے واسطے صنم
تحفہ یہ میری خاطر، تُو لاجواب لانا، لانا سجا کے ڈالی
میرے چمن کے مالی
تجھ کو قسم ہے۔۔۔
پردیس جانے والے، مجھ کو نہ بھول جانا میرے واسطے صنم
تُو بانکی سر زمیں سے جوڑا زری کا لانا، دل ہے میرا سوالی
میرے چمن کے مالی
تجھ کو قسم ہے۔۔۔
پاؤں کے لیے جھانجھر، بانہوں کے گجرے لانا میرے واسطے صنم
آنکھوں کے لیے کجرا، کانوں کے لیے بالی، ہونٹوں کے لیے لالی
میرے چمن کے مالی
تجھ کو قسم ہے۔۔۔
آنکھوں میں تیری صورت، ہونٹوں پہ میرے نالے تیرے واسطے صنم
تجھ کو قسم ہے آ جا، دل میں مرے سما جا، ہے رات ڈھلنے والی
میرے چمن کے مالی
تجھ کو قسم ہے۔۔۔
روشن نگینوی
اس کی تشریح درکار ہے ۔ احباب
ReplyDeleteبرادرم اردو گانا ہے کوئی قرآنی آیت تو نہیں کہ اس کی تشریح کی جائے۔
Delete🤣🤣🤣🤣🤣
ReplyDelete