وار خالی بهی چلا جائے تو کیا ہوتا ہے
تیغ اٹهانے کا بهی اک اپنا مزا ہوتا ہے
میری قسمت میں نہیں پہلی ملاقات کا رس
جس سے ملتا ہوں وہ پہلے بهی ملا ہوتا ہے
جب حوادث میں ہی کٹنا ہے محبت کا سفر
جیب میں اپنا پتہ رکهنے سے کیا ہوتا ہے
دوست اس وقت تری پیاس کہاں ہوتی ہے
جب وہ پانی کا گهڑا ساتھ پڑا ہوتا ہے
روز آتے ہیں نئے جسم نہانے کے لیے
روز تالاب میں پانی بهی نیا ہوتا ہے
شاہد نواز
No comments:
Post a Comment