Monday, 24 May 2021

اسے اتنا بتا دینا بریدہ سر گیا کوئی

 اسے اتنا بتا دینا بریدہ سر گیا کوئی

اسے کہنا کہ خالی ہاتھ اپنے گھر گیا کوئی

اسے اتنا بتا دینا محبت ایک دھوکہ ہے

اسے یہ بھی بتا دینا کہ دھوکہ کر گیا کوئی

اسے اتنا بتا دینا کسی کو مان تھا تم پر

بتا دینا اسے الزام خود پہ دھر گیا کوئی

اسے اتنا بتا دینا کہ جب تیری وفا دیکھی

اسے یہ بھی بتا دینا وفا سے ڈر گیا کوئی

اسے اتنا بتا دینا تیرا انصاف ایسا تھا

اسے کہنا کہ پھر تو ہنس کے سولی چڑھ گیا کوئی

اسے اتنا بتا دینا تمہاری مانگ جیون ہے

اسے کہنا لہو کا رنگ اس میں بھر گیا کوئی

اسے اتنا بتا دینا کسی کی زندگی تم تھے

اسے یہ بھی بتا دینا بالآخر مر گیا کوئی


احمد شہباز

No comments:

Post a Comment