Sunday, 2 May 2021

ہر گھڑی اپنے آس پاس ملی

 ہر گھڑی اپنے آس پاس ملی

زندگی جب ملی اداس ملی

یوں بھی اکثر ہوا خوشی پیارے

ہم سے بڑھ کر قدر شناس ملی

اس کو پانے کی آرزو کیا ہے

اک دعا جیسے وقتِ خاص ملی

جھوٹ کا دیوتا لبادے میں

سچ کی دیوی ہی بے لباس ملی


رضیہ سبحان

No comments:

Post a Comment