Tuesday, 18 May 2021

آکاش پہ بادل چھائے تھے

 آکاش پہ بادل چھائے تھے

آنکھوں نے اشک بہائے تھے

نیّا کو بھنور میں دیکھا تھا

جب موسم پیار کے آئے تھے

اک لفظ نہ آیا ہونٹوں پر

لمحے بے درد تو آئے تھے

کچھ گیت سنے تھے بچپن میں

کچھ میٹھے خواب چرائے تھے

بینا کے من میں دھوپ رہی

آنکھوں میں ٹھنڈے سائے تھے


بینا گوئندی

No comments:

Post a Comment