Saturday 13 August 2022

میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں

 ملی/قومی گیت/نغمہ


میرے وطن یہ عقیدتیں اور

پیار تجھ پہ نثار کر دوں

محبتوں کے یہ سلسلے

بے شمار تجھ پہ نثار کر دوں


میرے وطن میرے بس میں ہو تو

تیری حفاظت کروں میں ایسے

خزاں سے تجھ کو بچا کے رکهوں

بہار تجھ پہ نثار کر دوں


تیری محبت میں موت آئے

تو اس سے بڑھ کر نہیں ہے خواہش

یہ ایک جان کیا، ہزار ہوں تو

ہزار تجھ پہ نثار کر دوں


میرے وطن یہ عقیدتیں اور

پیار تجھ پہ نثار کر دوں


منشی منظور حسین

پاکستانی قوم اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پچھترواں یوم آزادی مبارک ہو

2 comments:

  1. یہ لیہ کے رہنے والے شاعر منشی منظور کا کلام ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. شاعر کا نام اپڈیٹ کرنے کے لیے مشکور ہوں، اگر ان کی مزید کوئی شاعری ہو تو آپ بلاگ سے شئیر کر سکتے ہیں، شکریہ۔

      Delete