Friday, 5 August 2022

کہیں جس کو دوائے دردِ ہِجراں یا رسول اللہ

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


کہیں جس کو دوائے دردِ ہِجراں یا رسول اللہؐ

دِکھانا مجھ کو بھی وہ رُوئے تاباں یا رسول اللہ

کرم یا رحمت للعالمین یا شافعِ محشرﷺ

کہ ہے خالی عمل میرا داماں یا رسول اللہ

سنا ہے آپ ہر عاشق کے گھر تشرِیف لاتے ہیں

مِرے گھر میں بھی ہو جائے چراغاں یا رسول اللہ

کبھی تو رحم آ جائے مِری آشفتہ حالی پر

کبھی تو ہو گزر سُوئے غرِیباں یا رسول اللہ

دِکھاتا پھر رہا ہوں کب سے ان سینے کے داغوں کو

سِلے گا کب مِرا چاکِ گریباں یا رسول اللہ

تمہارا ذکر کرتا جاؤں گا میدانِ محشر میں

یہی تو ہے مِری بخشش کا ساماں یا رسول اللہ

کِیا ہے نام لیواؤں میں شامل اپنے اعظم کو

نہ بھولوں گا قیامت تک یہ احساں یا رسول الل


اعظم چشتی

No comments:

Post a Comment