Sunday, 6 November 2016

درخت کبھی قطع کلامی نہیں کرتے

درخت کبھی قطع کلامی نہیں کرتے
درختوں کو آپ بیتی سنانے کا
ایک فائدہ تو یہ ہوتا ہے
درخت کبھی قطع کلامی نہیں کرتے
میرے چپ ہو جانے کے علاوہ
پرسکون ہو جانے کا بھی انتظار کرتے ہیں
اور پھر کچھ کہیں بھی تو ان کا لہجہ
ایسا شہد بھرا نہیں ہوتا
جس کے اندر
طنز کے زہر کی آمیزش ہوتی ہے

راشد مراد

No comments:

Post a Comment