Monday, 16 November 2020

تم دعا ہو تو مانگتے ہیں تمہیں

تم دعا ہو تو مانگتے ہیں تمہیں

تم ہو خواہش تو روز کرتے ہیں

گر ہوا ہو تو اپنے سینے میں

سانس در سانس تم کو بھرتے ہیں

زندگی ہو تو آؤ جیتے ہیں

گر زہر ہو تو ہنس کے پیتے ہیں

روگ ہو تم تو روح میں پل جاؤ

عشق ہو تو جنوں میں ڈھل جاؤ

گر گماں ہو یقیں بن جاؤ

تم میرے ہم نشیں بن جاؤ


کنول حسین

No comments:

Post a Comment