Sunday, 2 May 2021

مجھ ایسے میلے کچیلے کا کیا تعارف ہے

 مجھ ایسے میلے کچیلے کا کیا تعارف ہے

مگر کرم ہے یہ اُنؐ کا، بڑا تعارف ہے

او جھُوٹ مُوٹ کے سچے فسانہ گو سُن لے

صداقتوں کا فقط کربلا تعارف ہے

یہی ہے گھر کہ گھرانوں میں اک چُنیدہ گھر

اسی لیے تو یہاں مصطفٰےﷺ تعارف ہے

تِرے عقیدے میں جو بھی ہے بھائی مجھ کو کیا

مِرے عقیدے میں انؐ کا خُدا تعارف ہے

ہے پانچ پُشت سے شبیرؑ کا ثنا خواں تُو

انیس تجھ پہ میں قربان؛ کیا تعارف ہے

ہے میرا پہلا تعارف غلامِ آلِ نبیﷺ

نواب ہوں یہ مِرا دوسرا تعارف ہے


آفتاب نواب

No comments:

Post a Comment