Saturday, 10 August 2024

تائید کم نسب میں زباں تولتے نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تائیدِ کم نسب میں زباں تولتے نہیں

جب تک علیؑ نہ دل میں ہوں ہم بولتے نہیں

جب تک نہ ظرفِ قلب ہو آلودگی سے پاک

ہم اس میں حُبِّ آلؑ کا رس گھولتے نہیں

یہ کہہ کے توڑ ڈالے علیؑ نے بتوں کے سر

کیسے خدا یہ ہیں جو کبھی بولتے نہیں

پہچان کتنی سہل ہے نفسِ رسولؐ کی

جب تک نہ ذکرِ حق ہو علیؑ بولتے نہیں

آلِ نبیؐ کے ذکر سے خالی ہو جو کتاب

اُتری ہو عرش سے بھی تو ہم کھولتے نہیں

آئینوں میں یہ وصفِ علیؑ کیسے آ گیا

پتھر ہیں اور جھوٹ کبھی بولتے نہیں

کم اصل اِس لیے ہے نگاہوں کو نا پسند

ہم جھوٹے موتیوں کو کبھی رولتے نہیں

میزانِ حُبِّ آلؑ کو جو چاہے دیکھ لے

دنیا میں اِک ہمیں ہیں جو کم تولتے نہیں


وحیدالحسن ہاشمی

No comments:

Post a Comment