عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
احمدؐ، حبیب، سید و ذیشان یا رسولﷺ
ہیں آپﷺ بولتا ہوا قرآن یا رسولﷺ
صادق، امین، نبیوں کے سلطان یا رسولﷺ
ماں باپ میرے آپ پہ قربان یا رسولﷺ
در اصل ہے وہ منکرِ قرآن یا رسولﷺ
رکھتا نہیں جو غیب پہ ایمان یا رسولﷺ
ٹھکرایا جس نے آپ کا فرمان یا رسولﷺ
دونوں جہاں میں اس کا ہے نقصان یا رسولﷺ
حاصل جو کر لے آپ کا عرفان یا رسولﷺ
بوذر کوئی بنے، کوئی سلمان یا رسولﷺﷺ
قرآنِ پاک میں ہے عیاں "ب" سے "س" تک
پروردگار خود ہے ثناء خوان یا رسولﷺ
ہم عاصیوں کی لاج یقیناً رکھیں گے آپ
جس دن سجے گا حشر کا میدان یا رسولﷺ
جی اے راجا
No comments:
Post a Comment