Tuesday, 6 August 2024

ان کی پر نور صورت پہ لاکھوں سلام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ابجدِ پارۂ نور جن کی گواہ

تابشِ بقعۂ نور جن کی گواہ

ہو گئی آیۂ نور جن کی گواہ

یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ

ان کی پُر نور صورت پہ لاکھوں سلام


طاہرہ عاصمہ ہیں جو بے اشتباہ

جن کی نورانی سیرت ہے صد رشکِ ماہ

جن کی پاکی بیاں کر رہا ہے الہ

یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ

ان کی پُرنور صورت پہ لاکھوں سلام


جن کی عظمت کے آگے سبھی سر جھکائیں

جن میں سرکارِ کونینﷺ آرام پائیں

بِن بلائے جہاں پر ملائک نہ آئیں

جن میں روح القُدس بے اجازت نہ جائیں

ان سُرادق کی عصمت پہ لاکھوں سلام


نواز اعظمی

No comments:

Post a Comment