Friday, 9 August 2024

ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

 فلمی گیت

ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

کیا کیا ہوا دل کے ساتھ۔ مگر تیرا پیار نہیں بھولے

ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

دنیا سے شکایت کیا کرتے جب تو ہمیں سمجھا ہی نہیں

اوروں کو بھلا کیا سمجھاتے جب اپنوں نے سمجھا ہی نہیں

تو نے چھوڑ دیا رے میرا ہاتھ، مگر تیرا پیار نہیں بھولے

ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

قسمیں کھا کر وعدے توڑے ہم پھر بھی تجھے نہ بھول سکے

جھولے تو باغوں میں مگر ہم بن تیرے نہ جھول سکے

ساون میں جلے رے دن رات، مگر تیرا پیار نہیں بھولے

ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

ساون کمار

No comments:

Post a Comment