Thursday, 8 August 2024

جہان حسن و تجمل حسین کی آنکھیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جہانِ حُسن و تجمل حسینؑ کی آنکھیں

غزال بھی ہیں تغزل حسینؑ کی آنکھیں

خدا کے شعر کے مصرع حسینؑ کے اَبرو

خدا کا حسنِ تخیل حسینؑ کی آنکھیں

دعائیں مانگ رہے ہیں ظہورِ مہدیؑ کی

ہمارا رمزِ توَسل حسینؑ کی آنکھیں

خدا بناتا ہے مولا علیؑ کے چہرے پر

شرف برائے تفضل حسینؑ کی آنکھیں

نبیﷺ کا چہرہ یا ابنِ علیؑ کا چہرہ ہو

 ملیں گی عین تمثّل حسینؑ کی آنکھیں

ازل سے لے کے ابد تک حسینؑ دیکھتے ہیں

ہیں سب سے بڑھ کے تعاقل حسینؑ کی آنکھیں

خدا بصیر ہے جن کی وجہ سے دنیا میں

وہی ہیں نورِ تسلسل حسینؑ کی آنکھیں

حسینؑ دیکھ رہے ہیں علیؑ کے چہرے کو

ہیں دید رب میں تشاغل حسینؑ کی آنکھیں

وہ لامکان بھی جن کا مکین ہے رافع 

علیؑ کے دل کی تعادل حسینؑ کی آنکھیں


رافع بخاری

No comments:

Post a Comment