عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مصطفیٰؐ میرے رہبر کروڑوں سلام
مجتبیٰﷺ یارِ داور، کروڑوں سلام
والئ دو جہاں تیری رحمت کی خیر
شاہِ روضۂ اطہر، کروڑوں سلام
آسمانِ رسالت کا تُوﷺ آفتاب
ہیں نبیؑ سارے اختر، کروڑوں سلام
تیری اُمت کے پیاسوں کو وقف ہو گئے
تیرے تسنیم و کوثر، کروڑوں سلام
ہے اک آرزو بس تِرےﷺ ساتھ ہی
میں رہوں روزِ محشر، کروڑوں سلام
نگاہوں میں میری ہمیشہ رہے
تِراﷺ رُوئے انور، کروڑوں سلام
لکھوں اور پڑھوں اور سنو میں کمال
درودوںﷺ کے دفتر، کروڑوں سلام
باغ حسین کمال
No comments:
Post a Comment