Wednesday, 1 January 2025

کسی کے صبح کی مسکان ہونا

 کسی کے صُبح کی مُسکان ہونا

اندھیرے گھر میں روشندان ہونا

کہوں میں کیا تمہیں اس سے زیادہ

مِرے بچو! مِری پہچان ہونا

سفر آسان میرا کر گیا ہے

تمہارا ساتھ اس دوران ہونا

حوادث بھی سِکھا جاتے ہیں اکثر

بُرا ہونا نہیں نقصان ہونا

بڑی مُشکل سے ہاتھ آتا ہے یہ فن

کہاں آسان ہے آسان ہونا

ہماری آخری خواہش یہی ہے

تمہاری نظم کا عُنوان ہونا


بھاونا شریواستو

No comments:

Post a Comment