خواب
ایک دنیا ہے
پہاڑوں کے اس پار
کچھ ان کہے وعدے ہیں
جن میں محبت ہے
محبت
چار حرفوں کی دنیا، کمزور دنیا
جس کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو گیا ہے
میں اپنے بازوؤں کے گرد خود کو لپیٹے
پرانے وعدوں کی کسک اوڑھے
برفانی طوفانوں کے بیچ
چل رہی ہوں
کیا کوئی سیف ہاؤس ہے
جس میں ایک خوبصورت سایہ
زندگی کے حقائق سے محبت کی حفاظت کر سکے
ہاں شاید
ان پہاڑوں سے پرے
لامکانی سے دور اک مکاں ہے زمیں ہے
ہمیں پکارتی ہوئی
چلو چلیں
عروسہ انس
No comments:
Post a Comment