Tuesday, 9 November 2021

دنیا سے کیا غرض مجھے کیا کرنا یہ جان کر

 دنیا سے کیا غرض مجھے

کیا کرنا یہ جان کر

کوئی کیا سوچے ہے

کیا چاہے ہے

مجھ کو اس کی پرواہ نہیں ہے

میں نے جس کے واسطے

شعر بنے ہیں

نظمیں کہی ہیں

حرف چنے ہیں

بس وہ آنکھیں پڑھ لیں

میرے دل کی سن لیں

باتیں یہ من کی

یہی بہت ہے 


عروسہ انس

No comments:

Post a Comment