Thursday, 18 November 2021

رکھتا نہیں ہے دشت سروکار آب سے

 رکھتا نہیں ہے دشت سروکار آب سے

بہلائے جاتے ہیں یہاں پیاسے سراب سے

دن میں بھی گھر اجالے سے محروم ہے تو ہے

کرنوں کا کیا سوال کروں آفتاب سے

بالکل درست ہوتے ہوئے فیل ہو گیا

میں نے جواب نقل کیا تھا کتاب سے

وہ سال ہو کہ ماہ ہو دن ہو کہ ہو گھڑی

باقی نہیں بچوں گا کسی کے حساب سے

ہر شے پر اک اچٹتی نظر ڈالتا چلوں

بے کار ہو گا میرا اترنا رکاب سے

ترمیم حذف اور اضافے کے ساتھ ساتھ

یہ کلیات پر ہے مِرے انتخاب سے


غلام مرتضیٰ راہی

No comments:

Post a Comment