Wednesday 12 June 2024

یوں سجدۂ تعظیم میں آقا کے پڑی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یوں سجدۂ تعظیم میں آقاﷺ کے پڑی ہے

جیسے یہ جبیں پائے مقدس سے جڑی ہے

سو بار ہوئی سجدہ کناں بھی اسی در پر

سو بار یہی عقل ہے جو دل سے لڑی ہے

صد شکر کہ پابند ہوں احکامِ نبیﷺ کا

نسبت بھی بڑی ہے مِری قسمت بھی بڑی ہے

انساں ہے نبرد آزما شیطاں سے بہ ہر گام

انساں کا سفر سخت ہے منزل بھی کڑی ہے

اعمال کی رُو سے ہے بہت ضعف یقیناً

لیکن مِری ہر نعت سہارے کی چھڑی ہے

ماجد! پسِ جراحئ دل شکر کا نغمہ

وادیٔ حرم گوش بر آواز کھڑی ہے


ماجد خلیل

No comments:

Post a Comment