Tuesday 4 June 2024

پھول اتنے کہ دہائی صاحب

 پھول اتنے کہ دہائی صاحب

وہ چلی تو نظر آئی صاحب

سب نے اس شوخ کو مضمون کیا

ہم نے تصویر بنائی صاحب

اس نے پانی سے اٹھایا تھا خمیر

اور پھر آگ دکھائی صاحب

درج ہوتی ہے ہمیشہ کے لیے

زخم کی کار روائی صاحب

میں بھلا کب نظر آ سکتا تھا

اس نے آواز لگائی صاحب


وحید احمد

No comments:

Post a Comment