Monday 10 June 2024

سب کہتے ہیں تم آؤ گے سوائے تمہارے

 تم آؤ گے


میں نے پوچھا تھا ستاروں سے

اور اس پیلے گلاب کی پنکھڑیوں سے بھی

ان کا سب کا ماننا تھا کہ 

وہ ہوا کا جھونکا سچ کہہ رہا تھا

کہ تم آؤ گے

پھر میں نے باقی سب سے بھی پوچھا

وہ نیم کا درخت

اس میں رہنے والی وہ چڑیا

اس کے ساتھ کھیلنے والی نرم دھوپ 

اور ٹہنیوں میں چھپنے والا چاند

ایک ایک کر سب سے بات کی میں نے

اور سب کہتے ہیں تم آؤ گے

سوائے تمہارے


گیتانجلی رائے

No comments:

Post a Comment