شاعری بھی عجیب شے ہے ناں
ڈھونڈنا کچھ اداس لفظوں کا
باندھ دینا ردیف دھاگے میں
جیسے گجرے میں پھول گیندے کے
موتیے کی سفید کلیوں میں
خوب جچتے ہیں، خوب لگتے ہیں
دیکھ، اے میرے چاند
لیکن ایسا بھی دکھ سے کیا لکھنا
لفظ لگتے ہوں دل پہ پتھر سے
حرف چبھتے ہوں بن کے نشتر سے
میں نے دیکھی ہیں آپ کی نظمیں
روز پڑھتی ہوں آپ کی غزلیں
زخم آتا ہے قافیے میں کہیں
ہائے مصروں میں عام ہے شاید
درد تکیہ کلام ہے شاید
مسرت جبین زیبا
No comments:
Post a Comment