Friday, 19 November 2021

نبی اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


نبی اکرم شفیع اعظمﷺ دکھے دلوں کا پیام لے لو

تمام دنیا کے ہم ستائے ہوئے کھڑے ہیں سلام لے لو

شکستہ کشتی ہے تیز دھارا نظر سے روپوش ہے کنارا

نہیں کوئی نا خدا ہمارا،۔ خبر تو عالی مقام لے لو

قدم قدم پہ ہے خوف رہزن زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن

زمانہ ہم سے ہواہے بدظن تمہیں محبت سے کام لے لو

کبھی تقاضا وفا کا ہم سے کبھی مذاق جفا ہے ہم سے

تمام دنیا خفا ہے ہم سے خبر تو عالی مقام لے لو

یہ کیسی منزل پہ آ گئے ہیں نہ کوئی اپنا نہ ہم کسی کے

تم اپنے دامن میں آج آقاﷺ تمام اپنے غلام لے لو

یہ دل میں ارماں ہے اپنے طیب مزار اقدس پہ جا کے اک دن

سناؤں ان کو میں حال دل کا کہوں میں ان سے سلام لے لو


طیب قاسمی گنگوہی

No comments:

Post a Comment