دامن بھی چاک اور گریباں بھی تار تار
دل ٹکڑے ہو کے دیکھیۓ روتا ہے زار زار
کاندھے بھی جھک گئے ہیں گناہوں کے بوجھ سے
لرزاں ہوں ہر قدم پہ میں گرتی ہوں بار بار
ایماں کو کر قوی مِرے قربت بھی اپنی دے
مجھ کو پناہ دے تِری رحمت کے میں نثار
اللہ!! تجھ کو تولہ و رتی کی ہے خبر
بچوں کو دے اماں مِرے وہ بھی ہیں ہونہار
رضیہ حلیم جنگ
No comments:
Post a Comment