Saturday, 13 November 2021

وفا خلوص محبت عبادتیں اس کی

 وفا خلوص محبت عبادتیں اس کی

بھلا نہ پاؤں گا یارو محبتیں اس کی

قدم قدم پہ مجھے جس نے حوصلہ بخشا

چراغِ راہ بنی ہیں نصیحتیں اس کی

ہر ایک موڑ پہ اس نے مجھے سنبھالا ہے

میں خوش نصیب کہ پائیں رفاقتیں اس کی

ہے کچھ تو بات یقیناً کہ لوگ کہتے ہیں

یوں ہی نہیں ہیں زمانے میں شہرتیں اس کی


سیفی سرونجی

No comments:

Post a Comment