Saturday, 13 November 2021

جب تم ذہن میں خیال بنتی ہو

 جیون کا جیون


جب تم

ذہن میں خیال بنتی ہو

آنکھوں میں خواب بنتی ہو

لبوں پر نام بنتی ہو

دل کی دھڑکنوں میں 

دھڑکن بنتی ہو

سانسوں میں خوشبو بنتی ہو

جیون کی گفتگو بنتی ہو

یوں محسوس ہوتا ہے

یہ مقدر کا کمال ہو گا

یہ رقیبوں کا زوال ہو گا

اگر کبھی تمہارا وصال ہو گا


احسان سہگل

No comments:

Post a Comment