Sunday, 14 November 2021

ہر جگہ آپ نے ممتاز بنایا ہے مجھے

 ہر جگہ آپ نے ممتاز بنایا ہے مجھے

واقعی قابلِ اعزاز بنایا ہے مجھے

جس پر مر مٹنے کی ہر ایک قسم کھاتا ہے

وہی شوخی، وہی انداز بنایا ہے مجھے

واقعی واقفِ ادراک دو عالم تم ہو

تم نے ہی واقفِ ہر راز بنایا ہے مجھے

جس فسانے کا ابھی تک کوئی انجام نہیں

اس فسانے کا ہی آغاز بنایا ہے مجھے

کبھی نغمہ ہوں کبھی دھن ہوں کبھی لے ہوں عزیز

آپ نے کتنا حسیں ساز بنایا ہے مجھے


عزیز وارثی

No comments:

Post a Comment