Saturday, 13 November 2021

دست پر شوق ملے سب کو یہ دستور نہیں

 دستِ پُر شوق ملے سب کو یہ دستور نہیں

خار سے ورنہ یہاں دامن گل دور نہیں

عشق بھی حاملِ آیاتِ محبت نہ رہا

چشم پُر آب نہیں زخم سے دل چور نہیں

مرگِ عالم کو کہا جاتا ہے مرگِ عالم

موت طاری ہے زمانے پہ جو منصور نہیں

ہاتھ ہے اک پس پردہ مِرا دامن تھامے

کبھی مجبور ہوں میں اور کبھی مجبور نہیں

نور تاروں کا بجھا دے نہ مِری ہم بزمی

مجھ سے ظلمت مِرے سائے کی طرح دور نہیں

مانی آلام سے یہ کہہ کے چھڑایا دامن

میری قسمت ہے وہی جو انہیں منظور نہیں


مانی ناگپوری

No comments:

Post a Comment