سپلائر
مگر میں سیتا نہیں رام کی
پڑی رہ جاؤں اس جنگل میں وفا کے نام پر
انورادھا نہیں رجنیش کی بنائی ہوئی
کہ بنا لوں جسم کو
ساروجنک موترالیہ بغاوت
اور آزادی کے نام پر
مگر تم
آریہ سماجی مسلمانو
رجنیشی مومنو
آؤ دیکھو اور سنو کہ ہم
سورہ نساء کے سارے رکوع ختم کر کے اٹھے ہیں
اور تمہیں ہم خود سناتے ہیں
سورہ طلاق کے کچھ رکوع
عذرا پروین
No comments:
Post a Comment