Sunday, 9 October 2022

یا نبی دیکھا ہے رتبہ آپ کی نعلین کا

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


یا نبیﷺ دیکھا ہے رُتبہ آپﷺ کی نعلین کا

عرش نے چُوما ہے تلوا آپﷺ کی نعلین کا

آپؐ کی خدمت کا مجھ کو کاش مل جاتا شرف

باندھتا آنکھوں سے تسمہ آپﷺ کی نعلین کا

آپﷺ کے قدموں کی نرمی قلب پر محسوس کی

جب بھی میں نے نقش دیکھا آپﷺ کی نعلین کا

حشر میں جب لوگ چُومیں آپﷺ کا دستِ کرم

سب سے چُھپ کر لوں میں بوسہ آپؐ کی نعلین کا

روزِ محشر سر پہ سورج جب سوا نیزے پہ ہو

ایک نیزے پہ ہو سایہ آپﷺ کی نعلین کا

جس سے آگے جائیں تو جل جائیں پر جبریلؑ کے

اس سے آگے جانا دیکھا آپﷺ کی نعلین کا

تاج کیوں نہ بھیک مانگے آپﷺ کی نعلین کی

تاجور کھاتے ہیں صدقہ آپﷺ کی نعلین کا


صبیح رحمانی


تمام احباب کو جشنِ مولود نبیﷺ مبارک ہو۔

No comments:

Post a Comment