Monday, 10 October 2022

دنیا کے ہر اک فرد کو پیغام سنا دو

 دنیا کے ہر اک فرد کو پیغام سنا دو

یوں کارِ سلف کر کے ہر اک کام دکھا دو

اسلام کے اک سچے محافظ کی ہے پہچان

اسلام بچانے کے لیے جان لٹا دو

گر ظلم کی ہیں چاہتے یہ داد درندے

اب قتل بغاوت کا ہے انعام بتا دو

زندہ تمہیں رہنا ہے اگر بزمِ جہاں میں

شمشاد کا کہنا ہے کہ کہرام مچا دو


شمشاد شاد

No comments:

Post a Comment