Thursday, 6 October 2022

تمہیں سب یاد آئے گا کبھی جو میں نہیں ہوں گا

 کبھی جو میں نہیں ہوں گا

تمہیں سب یاد آئے گا

وہ میری بے کراں چاہت

تمہارے نام کی عادت

وہ میرے عشق کی شدت

وصال و ہجر کی لذت

تمہاری ہر ادا کو شاعری کا رنگ دے دینا

خود اپنی خواہشوں کو بے بسی کا رنگ دے دینا

تمہیں سب یاد آئے گا

کبھی جو میں نہیں ہوں گا


عاطف سعید

No comments:

Post a Comment