عارفانہ کلام نعتیہ کلام
یا محمدﷺ ہے سارا جہاں آپﷺ کا
یہ زمیں آپﷺ کی آسماں آپﷺ کا
رحمتِ عالمیں آپﷺ کی ذات ہے
سب یہ لطف کرم ہے عیاں آپﷺ کا
آپﷺ کا ذکر کرتی ہے ہر دم زباں
قلب کرتا ہے ہر دم بیاں آپﷺ کا
عاصیوں کے لیے جُز ندامت ہے کیا
آسرا ہے شفیع زماں آپﷺ کا
اس کو رہتی ہے ہر دم مدینے کی دُھن
یہ جو بہزاد ہے نعت خواں آپﷺ کا
بہزاد لکھنوی
تمام احباب کو جشنِ مولود نبیﷺ مبارک ہو۔
No comments:
Post a Comment